• news

طالبان کمانڈر مولوی فقیر محمد بگرام جیل میں بند ہیں: بی بی سی

بگرام(بی بی سی ڈاٹ کام) کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سابق نائب امیر مولوی فقیر محمد کا کہنا ہے کہ وہ کئی برسوں سے افغانستان کی بگرام جیل میں ہیں جہاں دیگر پاکستانی اور افغان طالبان بھی قید ہیں۔ مولوی فقیر محمد کو پانچ سال قبل افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کنڑ سے افغان سکیورٹی اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد سے وہ کہاں رہے اس بارے میں معلوم نہیں تھا۔تاہم ماضی میں امریکیوں کے کنٹرول میں رہنے والی بگرام جیل سے ٹیلی فون پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے مولوی فقیر محمد نے بتایا کہ وہاں قید میں ان کے ساتھ ’انتہائی غیرانسانی سلوک کیا جاتا ہے اور بیشتر قیدی علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے باعث طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں‘۔ پاکستان کی قبائلی ایجنسی باجوڑ سے تعلق رکھنے والے مولوی فقیر محمد نے مزید بتایا کہ ’دو سو پاکستانی اور افغان طالبان قیدیوں کو ایک ہی بیرک میں رکھا گیا ہے جہاں کوئی ڈاکٹر آتا ہے اور نہ جیل حکام قیدیوں کو دوائی وغیرہ دیتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن