شیراکوٹ: 8 سالہ بچہ زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا گیا
لاہور( سٹاف رپورٹر) تھانہ شیراکوٹ کے علاقہ میں نامعلوم شخص نے 8سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر قتل کردیا۔ ملزم نے نعش زیر تعمیر کوارٹر میں پھینک دی اور فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے بھیجوا دی پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے معلوم ہوا ہے کہ تھانہ شیراکوٹ کے علاقہ یوسف نگر کے رہائشی محمد ساون کا 8سالہ بیٹا محمد ساجد دو روز قبل گلی میں دوستوں کے ساتھ کھیلنے کے لیے نکلا مگر شام تک گھر واپس نہ پہنچا تو اہل خانہ دیر تک ساجد کو تلاش کرتے رہے لیکن اس کی کہیں خبر نہ ملی اسی دروان محلہ میں زیر تعمیر کوراٹر میں کام کرنے کے لیے مزدور وہاں پہنچے تو کمرے میں بچے کی نیم برہنہ حالت میں نعش پڑی دیکھی جس کے منہ سے خون نکل رہا تھا جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضے میں لیا جس کی شناخت ساجد کے نام سے کر لی گئی جسے پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے موقع سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے پولیس کے مطابق تحقیقات کے بعد ہی حقائق معلوم ہو سکے گے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی ملزمان کی تلاش جاری ہے۔