لودھراں ضمنی الیکشن حکومتی کیمپ کیلئے امتحان‘ امیدوار لیگی ٹکٹ لینے سے گریزاں
دنیا پور (راﺅ عمر جاوید سے ) لودہراں ضمنی الیکشن ، حکومتی کیمپ کے لئے امتحان بن گیا ، کوئی بھی لیگی امیدوار ٹکٹ لینے کو تیار نہیں ، قیادت احمد خا ں بلوچ اور رفیع الدین کو ساتھ چلائیں،اگرضمنی الیکشن میں ٹکٹ دینا ہے تو آئندہ عام انتخابات میں بھی ٹکٹ کنفرم کا وعدہ کریں، صدیق خاں بلوچ اورپیر محمد اقبال شاہ قریشی نے اپنی اپنی شرائط پیش کردیںبا وثوق ذرائع کے مطابق 12فروری کو ہونے والے لو دہراں کے حلقہ این اے 154میں حکومتی کیمپ میں اس وقت زبر دست سیاسی ہلچل ہے ۔ ذرائع کے مطابق کا غذات نامزدگی جمع کرانے والے تینو ں امیدوار مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لینے سے گریزاں ہیں اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ سابق ایم این اے محمد صدیق خا ں بلوچ نے اپنے بیٹے عمیر خا ں کے لئے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ لینے کے لئے شرائط رکھی ہیں کہ لیگی قیادت ان سے ناراض موجودہ ایم پی اے احمد خا ں بلوچ اور سابق ایم پی اے پیر رفیع الدین شاہ کو ان کے ساتھ مخلص ہو کر چلنے پر آمادہہ کرے اور تمام اخراجات پنجاب حکومت خو د برداشت کرے دوسری جانب سابق تحصیل ناظم اور حلقہ پی پی 207سے موجودہ ایم پی اے پیر عامر اقبال قریشی کے والد پیر محمد قبال شاہ قریشی جنہو ں نے یونین کونسل کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیکر کا غذات نامزدگی داخل کرائے تھے نے بھی لیگی قیادت کوصاف صاف کہہ دیا ہے کہ اگر انہیں میدان میں اتارنا ہے تو انہیں صرف ضمنی الیکشن میں ہی قربانی کا بکرا نہ بنایا جائے بلکہ آئندہ عام انتخابات میں بھی ٹکٹ دیئے جانے کا پکا وعدہ کیا جائے تو وہ نہ صرف یہ کڑوا گھونٹ پینے کو تیار ہیں بلکہ سرپرائز بھی دے سکتے ہیں ادھر ضلع لو دہراں میں مسلم لیگ ن کے کمانڈر عبدالر حمن خا ں کانجو الجھی ہوئی گتھیو ں کو سلجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور ایک دو روز میں وہ مسلم لیگ ن کے حتمی امیدوار کا فیصلہ کر دیں گے ۔
لودھراں الیکشن