• news

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کا 13 دیہات کا محاصرہ، گھر گھر تلاشی، خواتین اور بچوں پر تشدد

سرینگر (اے این این+ آئی این پی ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فورسز کا 13دیہاتوں کو محاصرے میں لے کر کریک ڈاؤن ،گھروں اور باغات کی تلاشی،لوگوں پر تشدد،متعدد زخمی ،قابض فورسز کے اہلکاروں نے مجاہدین کی موجودگی کی آڑ میں لوگوں کو گھنٹوں سردی میں کھڑے رہنے پر مجبور کیا، وادی کے مختلف علاقوں میں چوتھے روز بھی ہڑتال، سوپور میں پر اسرار آتشزدگی،25دکانیں اور ہوٹل خاکستر۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ، فوج اور سی آر پی ایف سے وابستہ سینکڑوں اہلکاروں نے بیک وقت ضلع کے 13 دیہات کو محاصرے میں لے کر کریک ڈاؤن کیا۔ علاقے میں مجاہدین کی مبینہ موجودگی کی آڑ میں اہلکاروں نے لوگوں کو گھروں سے نکال کر کئی گھنٹے سردی میں کھڑؑے رہنے پر مجبور کیا اور گھروں کی تلاشی لی۔ اس دوران لوگوں کے شناختی کارڈ بھی چیک کئے گئے۔بھارتی فورسز نے مزاحمت پر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کی۔ اس دوران لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور بھارتی فورسز پر پتھراؤ بھی کیا جس کے جواب میں بھارتی اہلکاروں نے تشدد کر کے کئی افراد کو زخمی کر دیا۔ دریں اثناء لیتہ پورہ فدائین حملے میں شہید مجاہدین کی یاد میں بدھ کو چوتھے روز بھی ہڑتال رہی‘ دکانیں ، کاروباری ادارے اورسرکاری و نجی دفاتر اس دوران بند رہے۔ دریں اثناء شمالی قصبہ سوپور کے جنرل بس سٹینڈ میں آتشزدگی کی بھیانک واردات میں ایک ریستوراں اور25 دکانیں خاکستر ہوگئیں۔ ٹریڈرس فیڈریشن سوپورنے آتشزدگی کی اس واردات کوپر اسرار قرار دیتے ہوئے ایک روزہ سوپور بند کی کال دیدی۔ اس دوران شام گئے حجام محلہ آرمپورہ میں آگ کی ایک اور واردات میں ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ آگ انتہائی ہولناک تھی جس نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ اس واقعہ میں مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی جائیداد مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سری نگر میں حق خود ارادیت سمینار پر پابندی لگا دی گئی یہ سمینار 5 جنوری کو حیدر پورہ میں ہونا تھا۔ پولیس نے 5 جنوری کو حریت گ کے مجوزہ سمینار سے پہلے حریت کے متعدد کارکارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں داعش اور طالبان کی موجو دگی کے حوا لے سے خبرو ں کو مسترد کر دیا۔ بھا رتی وزارت دا خلہ کی جا نب سے بد ھ کو جا ری کر دی بیان میں کہا گیا ہے کہ مقبو ضہ کشمیر میں دا عش اور طا لبان کی موجو دگی کی خبرو ں میں کو ئی صدا قت نہیں ہے، القا عدہ کما نڈر زا کر مو سی کو دس جنگجو ئو ں کو بھی حما یت حا صل نہیں ہے،انہوں نے مز ید کہا کہ زا مو سی کی تشکیل کر دہ تنظیم انصار غز وت الہند سما جی را بطو ں کی ویب سا ئٹس پر سر گرا م ہے،تحقیقات کے مطا بق طا لبان اور دا عش کی مو جو د گی کے مقبو ضہ کشمیر میں کو ئی شوا ہد نہیں ملے۔

ای پیپر-دی نیشن