• news

کرپشن، کمشن وصولی پر ایکوا ڈور کے نائب صدر کو جیل بھیج دیا گیا

کیوٹو( اے ایف پی) ایکوا ڈور میں کرپشن کمشن وصولی 3 ماہ سے دفتر نہ آنے اور دیگر الزامات پر نائب صدر جورگے گلاس کو 6 برس کیلئے جیل بھیج دیا گیا۔ انہیں یہ سزا سپریم کورٹ نے سنائی تھی۔ 13.5 ملین ڈالر تک بیلنس لینے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ عہدے سے بھی برطرف کر دئیے گئے ، 2 اکتوبر کو جورگے کو حراست میں لیا گیا تھا، بعض وجوہ پر انکے ٹرائل میں رکاوٹیں بھی آئیں تاہم 13 دسمبر کو سپریم کورٹ نے انکو 6 برس سزا سنائی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن