• news

مراٹھا ہندئووں کے حملوں کے خلاف دلتوں کا احتجاج جاری، ممبئی میں سڑکیں ، ریل ٹریک بند

ممبئی (اے ایف پی) انتہا پسندی مراٹھا ہندئووں کے حملوں کے بعد دلتوں نے ممبئی میں سڑکیں اور ریلوے ٹریک بند کر دیا، متعدد ٹرینیں لیٹ ہوئیں اور بعض منسوخ کر دی گئیں۔ مزید بسوں کو نقصان پہنچایا دوسرے روز بھی شدید مظاہرے کئے گئے تعلیمی اور کاروباری ادارے بند رہے یاد رہے ہنگاموں اور مراٹھا کمیونٹی کے حملے میں ایک دلت نوجوان کی ہلاکت کے بعد مہاراشٹر ریاست میں صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی۔ دلت کو رہنمائوں جنگ کی 200 ویں سالگرہ منا رہے تھے جس میں انہوں نے برطانوی کالونیل فورسز کو شکست دی تھی، یاد رہے ایک روز قبل متعدد شہروں میں ہنگامے ہوئے تھے سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن