• news

ٹرمپ کا بیان حقیقت کے برعکس وفاقی حکومت شدید ردعمل ظاہر کرے خیبر پی کے اسمبلی میں قرارداد جمع

پشاور (صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے خلاف خیبر پی کے اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی گئی ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت امریکی بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرے۔ قرارداد پیپلز پارٹی کے رکن فخراعظم وزیر نے جمع کرائی۔ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کے رکن فخراعظم وزیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرائی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر کا بیان حقیقت کے برعکس ہے۔ امریکہ ہماری قربانیوں کا مالی قدر سے موازنہ کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن