• news

قندیل قتل کیس کا فیصلہ ایک سال بعد بھی نہ ہو سکا‘ سماعت 13 جنوری تک ملتوی

ملتان(کرائم رپورٹر) ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت فاضل جج کی رخصت کے باعث کیس کی آئندہ سماعت 13 جنوری تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے۔ قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود نہ ہو سکا فاضل عدالت میں گزشتہ روزسماعت پر چالان جمع کرانے کے لئے مزیدمہلت دینے کی استدعاکی گئی جس پر سماعت ملتوی کرنے کاحکم دیاگیاہے۔اس موقع پرمقدمہ میں گرفتار ملزموں وسیم اور حق نواز کوعدالت میں پیش کیاگیااور ضمانت پررہاملزم عبدالباسط اور محمداسلم شاہین بھی عدالت میں پیش ہوئے ۔قندیل بلوچ قتل کیس میں ملزم مفتی عبدالقوی کا چالان عدالت میں جمع نہ کروایا جا سکا ۔
قندیل کیس

ای پیپر-دی نیشن