• news

پرسنل سیکرٹری بن کر لوگوں سے رقم ہتھیانے والا شخص چیئرمین سینیٹ کی شکایت پر گرفتار

اسلام آباد(نیٹ نیوز) سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چیئرمین سینٹ کے پی ایس کے نام سے پیج بنانے کے الزام میں ایف آئی اے نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے سے ملزم کی شکایت چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے کی تھی۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے چیئرمین سینٹ کا پرسنل سیکریٹری بن کر لوگوں سے پیسے ہتھیائے ہیں۔ ملزم نے ایف آئی اے کی تحویل میں انکشاف کیا کہ وہ کئی ماہ سے چیئرمین سینٹ کا پی ایس بن کر لوگوں سے پیسے لے رہا تھا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے نے ملزم کا 2 دن کا ریمانڈ لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

جعلی پی ایس

ای پیپر-دی نیشن