فیصل آباد: ممتا ز عالم دین مفتی محمد امین انتقال کر گئے
فیصل آباد ( نمائندہ خصوصی ) ممتاز عالم دین مفتی محمد امین 90سال کی عمر میں انتقال کر گئے ‘ نماز جنازہ اقبال پارک ( دھوبی گھاٹ ) فیصل آباد میں آج جمعرات بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی‘ مفتی محمد امین ڈاکٹر ہسپتال لاہور میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کر گئے تھے۔ مفتی محمد امین عالمی شہریت یافتہ عالم دین تھے‘ وہ کئی کتابوں کے مصنف ہونے کے علاوہ دینی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ مفتی محمد امین ‘ممتاز عالم دین مولانا سید احمد اسد ‘مولانا محمد کریم سلطانی‘محمد حبیب امجد اور قاری مسعود احمد حسان کے والد تھے ۔