معروف شیف ٹوٹکوں کی ماہر زبیدہ آپا انتقال کر گئیں
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کی معروف ماہر امور خانہ داری اور گھریلو ٹوٹکوں کیلئے مشہور شیف زبیدہ طارق عرف زبیدہ آپا انتقال کر گئیں۔ نجی ٹی وی نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ زبیدہ طارق کچھ عرصے سے بیمار تھیں اور گزشتہ روز طبیعت زیادہ ناساز ہونے پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ انتقال کر گئیں۔ زبیدہ طارق معروف مصنف اور میزبان انور مقصود کی بہن تھیں۔زبیدہ آپا کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔