• news

قومی کرکٹ ٹیم ولنگٹن پہنچ گئی‘ پہلا ون ڈے کل‘ سرفراز الیون کامیابی کیلئے پرعزم

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم نیلسن سے ولنگٹن پہنچ گئی۔ قومی کھلاڑیوں نے جم میں ایکسرسائز کی جبکہ کل میزبان ٹیم کیخلاف پہلا ون ڈے کھیلیں گے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح تین بجے شروع ہوگا۔قومی کھلاڑیوں نے جم میں مختلف ورزشیں کرتے ہوئے فٹنس کو بہتر بنایا جبکہ باقاعدہ ٹریننگ سیشن آج ہوگا۔ ٹیم منیجر طلعت علی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوچکے ہیں، پریکٹس میچ میں اچھی کارکردگی سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، ون ڈے سیریز کا فاتحانہ آغاز کریں گے۔کپتان سرفراز احمدپریکٹس میچ میں کامیابی سے خوش ہیں ‘انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے جیت سے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ جیت کیلئے میدان میں اتریں گے ۔ کوچ مکی آرتھر نے کہاہے کھلاڑی سیریز میں جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے ۔ بلے بازوں کو اسی طرح کارکردگی دکھا نا ہوگی ۔ نیوز ی لینڈ کے آل راونڈر ڈوگ بریسویل ان فٹ ہو کر ٹیم سے باہر ہوگئے۔ پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے پہلے دو ایک روزہ میچز کیلئے نیوزی لینڈ نے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ بریسویل 13 رکنی ٹیم کا حصہ تھے جو ان فٹ ہو کر ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں۔ڈوگ بریسویل ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری ٹی ٹونٹی میچ میں انجری کا شکار ہوئے۔ بریسویل کی جگہ جارج وورکر کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم آج بیسن ریزرو میں ٹریننگ سیشن کرے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن