• news

آئی سی سی بھارتی بورڈ کی گود میں بیٹھا ہے:جاوید میانداد

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت کو بھول کر آگے بڑھنا ہوگا۔ آئی سی سی تو خود بھارتی بورڈ کی گود میں بیٹھا ہوا ہے اس سے امید رکھنا خود کو دھوکے میں رکھنے کے مترادف ہے۔ بھارت ہمارا ساتھ نہیں دیگا تو پاکستان کی کرکٹ تباہ نہیں ہوجائیگی، کسی سے بھیک مانگنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ نیوزی لینڈ میں پاکستان کیلئے سیریز آسان نہیں ہوگی ، قومی کھلاڑی باصلاحیت ہیں سیریز جیت سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن