شہباز شریف کے اقدامات دنیا کیلئے مثالی پنجاب میں تیز ترین تعلیمی اصلاحات اورترقی ہوئی:اکانومسٹ
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی رسالے اکانومسٹ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے اقدامات دنیا کیلئے مثالی ہیں۔ پنجاب میں تیز ترین تعلیمی اصلاحات اور ترقی ہوئی، دو سال میں 4 ہزار 300 پرائمری سکول بہتر بنائے۔ سال کے آخر تک 10 ہزار تک پہنچانے کا ہدف ہے۔