• news

جن لوگوں کو ہٹایا گیا وہ محاذآرائی پر اُترے ہیں : شہباز سینئر

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے کہا ہے کہ فیڈریشن میں تمام کام میرٹ پر کیے جا رہے ہیں۔ کانگرس اجلاس میں فیڈریشن نے عہدیداران پر بھرپور اعتماد کا لاظہار کیا ہے۔ ایس باتوں میں کوئی صداقت نہیں کہ فیڈریشن میں کوئی مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں ‘ فیڈریشن کا چارج سنبھالا توکروڑوں روپے کی مقروض تھی، کھلاڑیوں سمیت مختلف ادائیگیاں ہونیوالی تھیں جنہیں پورا کیا گیا۔ ناقص کارکردگی پر جن لوگوں کو ہٹایا گیا تھا اب وہ فیڈریشن کیخلاف محاذ آرائی پر اترے ہوئے ہیں۔ ورلڈ کپ 2018ء تک نئی ٹیم مینجمنٹ کام کریگی جسے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ رواں ماہ ورلڈ ہاکی الیون کی میزبانی کرینگے جس پر اٹھنے والے تمام اخراجات سپانسر کمپنی برداشت کریگی فیڈریشن کا ایک پیسہ نہیں لگے گا۔

ای پیپر-دی نیشن