عدالت نے فیصل آباد کے کرکٹ کلبوں کی سکروٹنی روک دی، 16 جنوری کو طلب
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )فیصل آباد کے سول جج رحمان الٰہی نے پی سی بی کو ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد میں کلبوں کی سکروٹنی کرنے سے روکتے ہوئے 16 جنوری کو جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بورڈ کے الیکشن کمیشن نے 92 کی بجائے 114 کلبوں کی فہرست جاری کی جو ڈسٹرکٹ و ریجنل آئین کے آرٹیکل 9سی کی خلاف ورزی ہے۔