• news

2017ئ: دہشت گردی میں 58 فیصد کمی آئی، نیکٹا نے پہلی 3 سالہ جائزہ رپورٹ تیار کرلی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نیکٹا نے نیشنل ایکشن پلان پر اپنی پہلی 3 سالہ جائزہ رپورٹ تیار کرلی۔ جائزہ رپورٹ اے پی ایس حملے کے بعد 31 دسمبر 2017ء تک کی ہے۔ ملک میں 2017ء میں دہشت گردی میں 58 فیصد کمی آئی۔ ملک میں 2017ء میں دہشت گردی کے 681 واقعات ہوئے۔ نائن الیون کے بعد سے اب تک دہشت گردی کے 18385 واقعات ہوئے۔ تین سال کے دوران 2 لاکھ کومبنگ آپریشن ہوئے۔ کومبنگ آپریشن کے دوران 2060 دہشت گرد مارے گئے۔ اے پی ایس حملے کے بعد 483 مجرموں کو پھانسی دی گئی۔ تین سو 82 دہشت گردوں کے کیسز ملٹری کورٹس بھیجے گئے۔ بائیس ہزار مدارس کی جیومیپنگ کی گئی۔ 

ای پیپر-دی نیشن