• news

ریلویز میں افسران کے تقرروتبادلہ

لاہور(سٹاف رپورٹر) پاکستان ریلویز نے کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن گروپ کے گریڈ 19اور 20کے دوافسران کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلا ت کے مطابق این ایم سی کورس سے واپس آنے والے گریڈ 20کے آفیسر شعیب عادل کو ریلوے ہیڈکوارٹر میں چیف مارکیٹنگ منیجر جبکہ گریڈ 19کے آفیسر آغا وسیم کو منسٹری آف ریلوے میں ڈائریکٹرجنرل آپریشنز تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن