• news

چیف جسٹس نے شاہ زیب قتل کیس کراچی سے اسلام آباد طلب کر لیا‘ سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیف جسٹس آف پاکستان مےاں ثاقب نثار نے عدالت عظمیٰ کے آفس کو شاہ زیب قتل کیس (کراچی سے)سپریم کورٹ اسلام آباد پرنسپل پر سماعت کیلئے مقرر کرنے کاحکم دےا ہے ۔درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں کریمنل پٹیشن دائر کرتے ہوئے شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔واضح رہے 25دسمبر 2012ءکو شاہ رخ جتوئی ولدسکندر جتوئی نے یورنیورسٹی کے طالب 15 سالہ طالب علم شاہ زیب خان کو مبینہ طور پر اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ہمراہ قتل کردےا تھااور ملک سے فرار ہوگےا تھا ، بعدازاں ملزمان کی گرفتاری کے بعد انسداددہشت گردی کی عدالت میں کیس ٹرائل ہوا ،7جون 2013کو فیصلہ جاری ہوا جس میں مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو سزائے موت، شریک ملزمان سراج تالپور، سجاد تالپور ، غلام مرتضیٰ لاشاری کو عمر قید کی سزاءسنائی گئی۔سزاءکے خلاف ملزمان نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل کی، سندھ ہائی کورٹ نے23دسمبر 2017ءکو اپنے فیصلے میں شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت اور دیگر ملزمان کی عمر قید کی سزائیں کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کی رہائی کاحکم دےا۔ ہائی کورٹ نے کیس سے انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے(7.ATA) ختم کردی۔سول سوسائٹی ودیگر نے سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کریمنل پٹیشن دائر کی ہے۔ سماعت پہلے کراچی میں ہوگی۔

شاہ زیب قتل کیس

ای پیپر-دی نیشن