آپریشن رد الفساد، اورکزئی ایجنسی، مستونگ میں کارروائیاں، دہشتگردوں کا منصوبہ ناکام
اورکزئی ایجنسی+ کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ+ بیورو رپورٹ) اورکزئی ایجنسی میں سکیورٹی فورسز نے غلجو کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسلحہ برآمد کر لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلحہ زیرزمین چھپایا گیا تھا اسلحہ میں راکٹ، لانچر، مارٹر گولے اور دستی بم شامل ہے۔ کوئٹہ سے بیورو رپورٹ کے مطابق آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی بلوچستان نے صوبے میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا مستونگ میں کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ وگولہ بارود برآمد آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی بلوچستان نے گرفتار دہشگردوں کی نشاندہی پر مستونگ کے علاقے میں کاروائی کے دوران ایک غار میںچھپائے گئے بڑی تعداد میں اسلحہ مختلف اقسام کی گولیاں، سنائپر رائفل، گرنیڈ اور آئی ای ڈیز برآمد کرلیں، برآمد شدہ مواد صوبے میں بدامنی کی بڑی کاروائی میں استعمال ہونا تھا جسے بروقت برآمد کر کے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا دیا گیا۔