ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ خطے میں امن و خوشحالی کیلئے اہم سنگ میل ہے: رانا افضل
اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے خزانہ رانا محمد افضل نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ خطے میں امن و خوشحالی کے لئے اہم سنگ میل ہے، پاکستان مشترکہ مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے غیر مشروط طور پر بین الاقوامی تعلقات اسطوار کرنے پر یقین رکھتا ہے، پاکستان اس وقت مسائل سے دوچا رہے مگر ہمیں اپنے با ہمت اور باصلاحیت نوجوانوں پر پورا یقین ہے کہ وہ ایک روشن اور سنہرے مستقبل کے لئے شب وروز محنت کریں گے ۔وہ ہفتہ کو یہاں سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈپلومیٹک سٹڈیز اور پریسٹن یونیورسٹی کے زیر اہتمام پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد کے آڈیٹو ریم میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کے حوالے سے خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر خزانہ پاکستان رانا محمد افضل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔وزیر خزانہ رانا محمد افضل خان نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ خطے میں امن و خوشحالی کے لئے اہم سنگ میل ہے، پاکستان مشترکہ مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے غیر مشروط طور پر بین الاقوامی تعلقات استوار کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیوں کی باہمی مشاورت سے ایک معاشی معاہدہ ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ تمام ابہام دور کئے جاسکیں۔