پاکستان‘ بھارت میں بات چیت کے سوا اور کوئی راستہ نہیں: فاروق عبد اللہ
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ نے بھارت اور پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ سرحدوں پر امن کی فضا قائم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی کشیدگی سے نہ صرف دونوں ممالک کے فوجی مارے جارہے ہیں بلکہ عام لوگ بھی گن گرج کا نشانہ بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو تمام مسائل کی بنیادی جڑ مسئلہ کشمیر کی حل کی ضرورت کو سمجھنا چاہئے اور اس کے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کا حل سیاسی بنیادوں پر نہیں نکالا جائے گا تب تک سرحدوں کو مکمل طور پر خاموش نہیں کیا جاسکتا۔ مسئلہ کشمیر کے لٹکے رہنے سے جنگ بندی اور دیگر معاہدے صرف کاغذی گھوڑے ثابت ہورہے ہیں۔ انہوں نے دونوں ممالک کے عوام، سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ سے ابھی اپیل کی کہ اپنی اپنی حکومتوں اور سیاسی قیادت کو مذاکرات کی میز پر آنے کیلئے دبائو ڈالیں کیونکہ بات چیت کے سوا اور کوئی بھی طریقہ کارگر ثابت نہیں ہوسکتا۔