• news

لورالائی اور موسیٰ خیل میں ٹریفک حادثات‘ 2 افرادجاں بحق‘ ایک زخمی

لورالائی(اے این این)لورالائی کے علا قے کوئٹہ روڈ عدالت کے سامنے ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔ لورالائی میں کوئٹہ روڈ پر واقع عدالت کے سامنے ٹریفک حادثہ ایک شخص عبدالصمد ولد جان محمد قوم کدیزئی سکنہ زنگیوال جاں بحق جبکہ ایک شخص شیخ نور محمدولد حاجی فیض محمد قوم شیخ سکنہ ہزارہ محلہ لورالائی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی اور جاں بحق افراد کو سول ہسپتال منتقل کر دیا ۔مزید کارروائی کی جارہی ہے۔دریں اثناء موسیٰ خیل کے قریب ٹریفک حادثہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علا قے موسیٰ خیل میں مسافر وین کی ٹکر موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گئے مقامی انتظامیہ نے مو قع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر سول ہسپتال منتقل کر دیا بعدازاں ورثاء کے حوالے کردی۔

ای پیپر-دی نیشن