• news

اساتذہ کے مسائل حل کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لیا جا رہا ہے: سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ٹیچرز یونین

لاہور (پ ر) دی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ٹیچرز یونین(EXMCL) لاہور کا ہنگامی بنیادوں پر اجلاس ہوا۔ اس میں EXMCL کے مسائل پر غور کیا گیا۔ محکمہ تعلیم EXMCL کے اساتذہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کر رہا ہے۔ جنرل کیڈر نے اساتذہ کو وزیر اعلیٰ پیکج اور پرموشن وغیرہ دے دی گئی ہے مگر EXMCL کے اساتذہ کو کسی نہ کسی بہانے تڑکا دیا گیا ہے۔ اسطرح EXMCL اساتذہ کے مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں۔ نہ ان کو 2017 میں وزیر اعلیٰ پیکج دیا گیا اور نہ ہی وعدہ کے مطابق پرموشنز دی گئی۔ کئی بار سیکرٹری ایجوکیشن ایڈیشنل سیکرٹری ایجوکیشن اور ceo، deos سے ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے مسائل حل کرنے کی قین دہانی کروا کر پھر ٹال مٹول سے کام لیا۔

ای پیپر-دی نیشن