• news

وزیر خارجہ نہ بنائے جانے کے سبب امریکہ ہرزہ سرائی کر رہا ہے: عاطف رفیق

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چودھری عاطف رفیق نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی طرف سے چار سا لوں میں وزیر خارجہ نہ بنانے کا نقصان یہ ہوا ہے کہ آج امریکہ کو پاکستان کیخلاف بولنے کا موقع ملا پاکستان نے نائن الیون کے بعد جتنی قربانیاں دی ہیں اتنی قربانیاں امریکیوں نے بھی نہیں دی ہونگی امریکہ احسا ن فراموش اور موقعہ پرست ملک ہے اس نے کسی سے بھی وفا نہیں کی پاکستان نے امریکی اتحاد ہونے کا بہت زیادہ نقصان اٹھایا پاک فوج کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کو آج بھی امریکہ مشکوک نظر سے دیکھ رہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

ای پیپر-دی نیشن