• news

جذبہ خیرسگالی:پاکستان نے ملیر جیل سے 147 بھارتی ماہی گیر رہا کر دیئے

کراچی (نوائے وقت نیوز) پاکستتان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت کراچی کی ملیر جیل سے 147 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا ہے۔ تمام ماہی گیروں کو جیل انتظامیہ کی جانب سے تحائف دیئے گئے ہیں۔ بھارتی ماہگیر گیروں کو لاہور پہنچایا جائے گا جہاں انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سمندر حدود کی خلاف ورزی میں گرفتار 147 بھارتی ماہی گیروں کو انسانی بنیادوں اور جذبہ خیرسگالی کے تحت ملیئر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ بھارتی ماہی گیروں کو دوپہر 2 بجے کینٹ سٹیشن سے لاہور روانہ کیا جائے گا جہاں بھارتی ماہی گیروں کو واہلہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن