نااہلی کے بعد نواز شریف میرے لیڈر نہیں رہے: ظفر علی شاہ
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سابق سینیٹر ظفر علی شاہ نے لیگی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا ہے اور کہا ہے کہ نااہلی کے بعد نواز شریف ان کے لیڈر نہیں رہے۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ نوازشریف کرپٹ نکلیں گے۔ ان کے چاپلوس مشیروں نے ان کو اس حال تک پہنچایا ہے۔ میں اب اعلیٰ عدلیہ کے ساتھ ہوں نوازشریف کے ساتھ نہیں۔ انتخابات اور سینیٹ کے انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے۔ سپریم کورٹ کے ذریعے کوئی فیصلہ سامنے آ سکتا ہے۔ خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ ابھی تک مسلم لیگ ن کے رکن ہیں انھیں نکالا نہیں گیا۔ مارشل لاء نظر نہیں آرہا مگر سپریم کورٹ سے کوئی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ابھی وہ کسی اور سیاسی جماعت میں نہیں جا رہے حالانکہ انھیں پیش کش ہوئی ہے۔ نوازشریف اور شہباز شریف کے بیانیے میں بھی فرق ہے۔