• news

عمران کی وجہ سے تنازعہ کی خبر جھوٹ‘ بشریٰ سے زیادہ متقی خاتون نہیں دیکھی: سابق شوہر

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا نے کہا ہے عمران خان کی وجہ سے ہمارے گھر میں تنازع کی کی خبر جھوٹی ہے۔ بشریٰ مانیکا سے زیادہ متقی خاتون میں نے۔ نہیں دیکھی۔ ایسی بے بنیاد خبروں نے ہمیں شدید تنائو میں ڈالا ہے۔ مجھے ایسی بے بنیاد خبروں سے شدید دکھ ہوا۔ ایسی پرہیز گار خاتون کے بارے میںاس طرح کی باتیں افسوسناک ہیں۔ عمران خان کا ہمارے گھر سے روحانی تعلق ہے۔ عمران خان جیسا شریف النفس آدمی میں نے نہیں دیکھا۔ ایسی خبروں کے بارے میں جو قانونی کارروائی ہوئی‘ کروں گا۔ واضح طورپر کہتا ہوں مجھ سے منسوب خبریں بے بنیاد ہیں۔ بشریٰ مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا نے شادی کی پیشکش پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ موسیٰ مانیکا نے کہا شادی کی پیشکش کے بارے میںوالدہ اور عمران خان سے بات کریں۔ ہم بہن بھائیوں کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔ معذرت چاہتا ہوں ہم اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔ میری والدہ متقی و پرہیز گار خاتون ہیں۔ ان سے منسوب بیان جھوٹا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن