• news

حکومتی چالیں ناکام ہونگی، 13 جنوری کو لاہور سے ختم نبوت تحریک شروع ہوگی: حمید الدین سیالوی

لاہور (آن لائن) سجادہ نشین خواجہ پیر حمید الدین سیالوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان سے دھوکہ کیا اور وعدہ کرنے کے باوجود صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مجھ سے ٹیلی فون کر کے راناثناء اللہ کا استعفیٰ لیکر خود آنے کا وعدہ کیا تھا لیکن افسوس اب تک نہ تو وہ خود آئے نہ راناثناء اللہ کا استعفیٰ آیا ہے اس سلسلہ میں حکومت نت نئی چالیں چل رہی ہے علماء و مشائخ کو تقسیم کرنے کا حکومتی ایجنڈا کبھی پورا نہیں ہوگا انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ؐ کی فیصلہ کن تحریک 13 جنوری کو لاہور سے شروع کرونگا۔ ہماری تحریک 13 جنوری کے بعد ختم نہیں ہوگی بلکہ یہ پاکستان میں نفاذ شریعت تک جاری رہے گی انہوں نے ملک بھر کے علماء مشائخ سے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہوئے ہدایت کی کہ احتجاجی تحریک میں بلوچستان سندھ کے پی کے سمیت ملک بھر سے قافلے لے کر شامل ہوںانہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ختم کرنے کیلئے تمام یہود ی قوتیں اکھٹی ہوچکی ہیں لہٰذا میری تمام مسلمانوں سے اپیل ہے کہ وہ اسلام کی بقاء کیلئے ہماری اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں پیر سیال نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست قرار دینے اور پاکستان پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کے سنگین الزامات لگانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کا بیان نہایت ہی افسوسناک ہے ہم سب کو متحد ہو کر امریکی صدر کو جواب دینا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن