• news

عمران نے شادی کی پیشکش کی‘ بشری مانیکا نے جواب کے لئے وقت مانگا ہے: پی ٹی آئی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف نے طویل خاموشی کے بعد گزشتہ روز اپنے چیئرمین عمران خان کے بشریٰ مانیکا کو شریک حیات بنانے کی دعوت دینے اور خاتون کی جانب سے اپنی فیملی کو اعتماد میں لینے کیلئے مہلت طلب کرنے کی تصدیق کردی جبکہ یکم جنوری کو چیئرمین کے نکاح ہونے کی تردید کردی پی ٹی آئی ترجمان نے 12 سطری بیان میں کہا کہ یہ بات افسوسناک ہے ایک میڈیا گروپ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ذاتی زندگی کے حوالے سے بغیر کسی تصدیق کے سٹوری چلائی جس میں ایک ایسی خاتون کا نام بھی شامل کیا گیا جس کا عوامی زندگی سے تعلق نہیں ترجمان نے کہا کہ ریکارڈ درست رکھنے کیلئے یہ واضح کیا جاتا ہے کہ عمران خان نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کی ہے لیکن انہوں نے حتمی فیصلے سے قبل اپنی فیملی بشمول بچوں کو اعتماد میں لینے کیلئے مہلت طلب کی ہے لیکن یہ دیکھ کر دکھ ہوا کہ اس انتہائی پرائیویٹ اور حساس معاملے کو سٹوری میں اچھالا گیا جس سے عمران خان اور بشریٰ مانیکا کے بچوں پر غیر ضروری بوجھ پڑا تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ جب کبھی بشریٰ مانیکا نے عمران خان سے شادی کیلئے دی گئی دعوت قبول کی تو عمران خان خود مناسب طریقے سے اس کا اعلان کریں گے اس وقت تک ہماری میڈیا سے گذارش ہے کہ وہ دونوں خاندانوں بالخصوص بچوں اور ان کی نجی زندگی کی عزت افزائی کرے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیاست میں قدم رکھنے کے بعد پہلی اہلیہ جمائمہ خان کو طلاق دینے کے بعد ریحام خان سے دوسری شادی بھی پراسرار بنی رہی اور شادی کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد عمران خان نے اس کی عملاً تصدیق کردی لیکن بعد میں ریحام خان کو اچانک اور کھلے عام طلاق دے دی جن کے بعد عمران خان کی اپنی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا سے دوسری شادی کی خبر منظر عام پر آئی تو تحریک انصاف کی ہر سطح کی قیادت نے اس کی تردید کی لیکن بعد میں یہ اعلان کرکے کہ چیئرمین نے بشریٰ مانیکا کو شادی کی پیشکش کی ہے اس سارے معاملے کو عملاً مان لیا عام شہریوں کی رائے تھی کہ ہمارے لیڈر وہ کام اپنی پارٹی کو بتا کر کیوں نہیں کرتے جس پر انہیں جھوٹ بولنا پڑے۔

ای پیپر-دی نیشن