• news

اب جھگڑا صرف لاڈلے کا نہیں انوکھا لاڈلا بننے کا ہے:پیپلزپارٹی

لاہور (نوائے وقت نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چودھری منظور نے کہا ہے کہ اب جھگڑا صرف لاڈلے کا نہیں انوکھا لاڈلا بننے کا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے چودھری منظور کا کہنا تھا کہ اب جھگڑا صرف لاڈلے کا نہیں انوکھا لاڈلا بننے کا ہے۔ جھگڑا یہ ہے کہ انوکھا لاڈلا کون ہو گا جسے کھیلنے کو اقتدار کا چاند چاہئے۔ انہوں نے کہا لاڈلوں کی سیاست نظریات کی نہیں کندھو اور لاٹھی کی محتاج ہوتی ہے۔ چودھری منظور کا مزید کہنا تھا جس دن کندھا اور لاٹھی کسک گئی، لاڈلے اس دن بیچ سڑک بے یارومددگار نظر آئیں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن