• news

پاکستان کشمیری نوجوانوں کو بھارت کیخلاف اکسا رہا ہے‘ راج ناتھ کا الزام

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو بھارت کے خلاف اکسا رہا ہے۔ بھارتی پولیس کے اعلیٰ افسروں کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے یہ الزام بھی لگایا کہ پاکستان میں تربیتی کیمپ ہیں جہاں سے تربیت دے کر کشمیری نوجوانوں کو بھارتی فوج کے خلاف کارروائی کے لئے بھیجا جا رہا ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کی حوصلہ افزائی سے ہی مقبوضہ کشمیر میں امن و امان کی صورتحال پیدا ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن