• news

گوجرانوالہ سے منتخب رکن قومی اسمبلی چودھری محمود بشیر ورک کو وفاقی وزیر قانون بنانے کا فیصلہ‘ کل حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے گوجرانوالہ سے رکن قومی اسمبلی چودھری محمود بشیر ورک کو وفاقی قانون بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وہ منگل کو وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔ وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔ محمود بشیر ورک قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون کے بھی چیئرمین ہیں۔ وہ این اے 97 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن