• news

امریکہ ‘ کینیڈا شدید سردی کی لپیٹ میں درجہ حرارت منفی 50 ڈگری ریکارڈ

نیویارک /اوٹاوا(آئی این پی)امریکہ کے مشرقی حصے اور کینیڈا ریکارڈ سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ کینیڈا میں اونٹاریو اور کیوبیک کے علاقوں میں درجہ حرارت منفی پچاس ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آرکٹک کے خطے سے آنے والا سردی کا یہ طوفان مشرقی امریکی علاقوں میں بھی درجہ حرارت میں شدید کمی کا باعث بنا ہے۔ امریکا میں برفانی طوفان کے بعد درجہ حرارت میں اس شدید کمی کو بم سائیکلون قرار دیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن