• news

امریکہ پاکستان کو افغانستان نہ سمجھے، ٹرمپ کیخلاف پاکستانی بچے بھی میدان میں نکل آئے

سکھر (بیورو رپورٹ) امریکی صدر کے خلاف بچوں نے بھی احتجاج کیا اور پاک فوج کی حمایت میں نعرے لگائے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان کے خلاف ملک کے بڑوں کے ساتھ بچوں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ گزشتہ روز نواں گوٹھ دیگر علاقوں کے بچوں نے بچہ یونین کے صدر مسعود بندھانی کی قیادت میں امریکی صدر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکہ کا جھنڈا نذر آتش کرکے پاک فوج کی حمایت میں نعرے لگا کر ملک کی سرحدوں کی محافظ پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بچوں کو کہنا تھا کہ امریکی صدر پاکستان کو افغانستان نہ سمجھے امداد ہمیں خیرات میں نہیں دی۔

ای پیپر-دی نیشن