• news

سڈنی میں شدید گرمی‘ درجہ حرارت 47.3 ‘79سال بعد ریکارڈ کیا گیا

سڈنی(بی بی سی ) ایک طرف اگر شمالی امریکہ میں ریکارڈ سردی پڑ رہی ہے تو دوسری طرف آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں گذشتہ 79 سال میں گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز سڈنی کا درجہ حرارت 47.3 سینٹی گریڈ درج کیا گیا۔ درجہ حرارت 1939ء کے ریکارڈ کردہ 47.8 درجہ حرارت سے ذرا پیچھے رہ گیا ہے۔ سڈنی کے مغرب پرتھ میں رہائشیوں نے سب سے زیادہ گرمی کی شدت محسوس کی۔ سڈنی کے وسیع تر علاقے میں آتشزدگی کا سخت انتباہ جاری کیا گیا اور شہر میں آگ جلانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن