• news

فیصل آباد: منانے میں ناکامی پر فائرنگ کرکے بیوی اور ساس کو موت کے گھاٹ اتاردیا

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) گھریلو جھگڑے کا المناک انجام‘ میکے آئی روٹھی بیوی کو منانے میں ناکامی پر شوہر نے اپنی بیوی اور ساس کو اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ واقعہ ملت روڈ فیصل آباد کی آبادی نور پور میں رونما ہوا‘ ہلاک ہونے والی راشدہ پروین خاتون لیڈی کونسلر تھی۔ تفصیلات کے مطابق کلر والا ماموں کانجن کے افتخار کی شادی کچھ عرصہ قبل محلہ اشرف آباد گلی نمبر 9ملت روڈ نور پور کی 19سالہ بسم اﷲ رسول سے ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان آئے روز جھگڑا رہتا تھا‘ گزشتہ دنوں دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا اور بسم اﷲ بی بی سسرال سے اپنے میکے آئی ہوئی تھی‘ افتخار نے بیوی کو منانے کی کوشش میں ناکامی پر گزشتہ روز اپنے سسرال کے گھر میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں اس کی بیوی 19سالہ بسم اﷲ اور ساس لیڈی کونسلر راشدہ پروین جاں بحق ہو گئیں جبکہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ‘پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن