• news

چین میں شمسی توانائی سے روشن آزمائشی فٹ پاتھ کا ایک حصہ چوری

بیجنگ (آئی این پی) چین میں ایک سڑک پر حال ہی میں فٹ پاتھ پر شمسی توانائی سے چلنے والا ایک تجرباتی ٹکڑا نصب کیا گیا لیکن تنصیب کے صرف پانچ روز بعد حکام کو پتہ چلا کہ اس کے ایک حصے کو بڑی صفائی سے کاٹ کر چوری کر لیا گیا ہے، ٹیک کرنچ کے ذریعے جریدہ چائی لو ایوننگ نیوز کی ایک اطلاع کے مطابق سڑک کے ایک کلومیٹر لمبے شمسی توانائی والے فٹ پاتھ کا 6انچ چوڑا اور 6فٹ لمبا حصہ بڑی خوبصورتی کے ساتھ کاٹ لیا گیا ہے، شمسی توانائی والی پٹی 28دسمبر کو چالو کی گئی تھی، حکام کو چوری کا علم دو جون کو ہوا۔ صنعتی ذرائع نے بتایا کہ ممکن ہے کہ چوری کسی پیشہ وارانہ ٹیم کا شاخسانہ ہو۔ ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ پینل اس لئے چوری کئے گئے ہوں تاکہ اس ٹیکنالوجی کو استعمال میں لایا جائے کیونکہ چین میں مسابقتی کمپنیوں میں اس قسم کی روایت عام ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن