• news

گوجرانوالہ سول ہسپتال، 2 خواتین کو انتظار گاہ میں کرسیوں پر ہی ڈرپ لگا دی گئی

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سول ہسپتال کے گائنی وارڈ میں بیڈز نایاب ہو گئے۔ ڈلیوری کیلئے آئی خواتین کو ویٹنگ روم میں کرسی پر ہی ڈرپس لگا دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کھیالی کی رہائشی عاصمہ اور رضیہ کو ہسپتال لایا گیا۔ لیکن بیڈز خالی نہ ہونے کی وجہ سے انہیں وارڈ میں داخل نہیں کیا جاسکا اورہسپتال سٹاف نے انہیں ویٹنگ روم میں ہی ڈرپس لگا دیں جس وجہ سے ان کے ساتھ آئے لواحقین شدید پریشانی کا شکار رہے۔

ای پیپر-دی نیشن