سویڈن: میٹرو سٹیشن کے قریب دھماکہ‘ 60 سالہ شخص ہلاک‘ دہشتگردی نہیں لگتی: پولیس
سٹاک ہوم(اے ایف پی) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں میٹرو سٹیشن کے باہر دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا ظاہری طور پر دہشتگردی کی کارروائی نہیں لگتی۔ ترجمان سویڈن ایرک اولسن نے بتایا زمین پر پڑی چیز دھماکے سے پھٹ گئی۔ 60 سالہ شخص زخمی ہوا، اسے ہسپتال لے جایا گیا تو جان کی بازی ہار گیا۔ زخمی ہونے والی خاتون کی عمر 45 سال بتائی جاتی ہے۔ دارالحکومت سٹاک ہوم نے نواحی شہر ہڑنگے کے واربی گارڈ سٹیشن پر صبح سویرے دھماکہ ہوگیا بعض ذرائع کا کہنا ہے دستی بم سے حملہ ہوا۔