ساہیوال: پابندی کے باوجود ہاکی گرائونڈ میں رکن صوبائی اسمبلی کے بھائی کی دعوت ولیمہ کیپٹن(ر) صفدر، کمشنر ،آر پی او کی شرکت مختلف اقسام کے 8 کھانے بنائے گئے
ساہیوال(نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) گزشتہ شب مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ملک محمد ارشد کے بھائی ڈاکٹر کاشف ملک کی شادی کے مو قع پر دعوت ولیمہ ہاکی گرائونڈ سٹیڈیم میں کی گئی دعوت ولیمہ میں شادی آرڈنینس کی خلاف ورزی کی گئی ایک طرف ہاکی گرائونڈ جس میں انتظامیہ نے ہر قسم کے اجتماعات کر نے پر پا بندی لگا رکھی دو سری طرف دعوت ولیمہ میں ون ڈش کی بجائے مختلف اقسام کی 8ڈشیں تھیں ان کی رہا ئش گاہ سے ہاکی سٹیڈیم تک رو شنیاں لگا کر سجایا گیا تھا ۔دعوت ولیمہ میں کیپٹن (ر) صفدر ،صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران،مسلم لیگ (ن) کے ایم این پیر عمران شاہ،کمشنر ساہیوال علی بہادر قاضی ،ریجنل پولیس آفیسر رستم طارق چوہان اور ودسرے ا علیٰ حکام بھی موجود تھے۔