• news

سی پیک کے روٹ پر 46 خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے حکومتی اقدامات جاری

اسلام آباد (اے پی پی)حکومت پاک۔چین اقتصادی راہداری کے روٹ پر 46 خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کیلئے کام کر رہی ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے مطابق دسمبر 2016ء میں مشترکہ مشاورتی کمیٹی کے اجلاس میں 9 اقتصادی زونز کو ترجیحی اقتصادی زونز کا درجہ دیا گیا تھا جبکہ باقی زونز طویل المیعاد منصوبہ کے تحت مکمل ہوں گے، ان زونز کو چینی یا پاکستانی کمپنیاں تعمیر کریں گی اور اس ضمن میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کریں گے۔ ان زونز میں تیار مصنوعات کو نہ صرف مقامی مارکیٹ میں لایا جائے گا بلکہ اسے برآمد بھی کیا جا سکے گا اور اس پر کوئی کسٹم ڈیوٹی بھی نہیں ہو گی۔ یہی وجہ ہے کہ یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش ترغیب ہو گی۔ بورڈ کے مطابق حکومت نے ان اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو تمام مطلوبہ سہولیات اور سیکورٹی کی فراہمی کا عزم ظاہر کر رکھا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن