لاپتہ ملائیشین طیارے کی تلاش کا نیا منصوبہ منظور
کوالالمپور(این این آئی)ملائیشیا کی حکومت نے اْس پلان کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ساڑھے تین برس قبل لاپتہ ہو جانے والی پرواز کی تلاش کا نیا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔ ملیشیئن ایئرلائنز کی لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 پر عملے کے اراکین سمیت 239 افراد سوار تھے۔ یہ پرواز کوالالم پور سے چینی دارالحکومت بیجنگ جا رہی تھی کہ بحر ہند کے اوپر پرواز کے دوران لاپتہ ہو گئی تھی۔