• news

جب بھی 2 تہائی اکثریت ملی مسلم لیگ (ن) نظام مصطفیٰ لائے گی: کیپٹن (ر) صفدر

ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں جب بھی دو تہائی اکثریت ملے گی مسلم لیگ (ن) نظام مصطفی لے کر آئے گی اس امر کا دعویٰ سابق وزیرا عظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر ایم این اے نے میڈیا سے باتیں کر تے ہوئے کیا ۔کیپٹن (ر)صفدر نے کہا کہ پاکستان دو قومی نظریے کے تحت اس لئے بنایا گیا تھا کہ یہاں نظام مصطفی ہوگا اور نظام مصطفی کا نظام عدل بھی ہوگا اور گورے کا نظام نہیں ہوگا اور مسلم لیگ (ن) عدل کے نظام کے لئے تحریک چلائے گی ۔انہوں نے عمران خان کو طنزیہ مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ اللہ نے 4شادیوں کی اجازت دی ہے اور عمران خان کے پاس 3کی اور گنجائش ہے اللہ اس کے گھر میں بر کت دے اور جن بچییوں کو لے کر آرہا ہے ان کا احترام بھی اللہ اس کو سکھائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے سابق وزیر اعظم نوازشریف نے ملک کو تر قی کی راہ پر ڈال دیااندھیروں کا خاتمہ کر دیااور تر قی کا سفر شروع ہو چکا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن