شدید بارشوں کے بعد جرمن دریا رائن میں طغیانی
برلن (این این آئی) جنوب مغربی جرمنی سے گزرنے والے بڑے دریا رائن میں پانی کی سطح بدستور بلند ہو رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جرمنی کی سیلابی صورت حال پر نگاہ رکھنے والے ادارے کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ دریائے رائن میں پیدا ہونے والے سیلاب کے بعد کئی مقامات پر پانی نے اب کناروں سے باہر نکلنا شروع کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے کا سلسلہ اگلے چوبیس گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔