سعودی عرب میں 35لاکھ بچے موٹاپے کا شکار‘ دنیا میں تیسرا نمبر
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں کئے جانے والے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ مملکت میں موٹاپا تیزی کے ساتھ پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔ سعودی اخبار کے مطابق اس ضمن میں عالمی فہرست میں سعودی عرب کا شمار تیسرے نمبر پر آتا ہے جہاں کے شہری موٹاپے کا شکار ہیں۔ حکومت موٹاپے کے علاج کیلئے سالانہ 19 ارب ریال خرچ کرتی ہے۔ اعدادوشمار سے معلوم ہوا ہے کہ 35لاکھ بچے اس مرض میں مبتلا ہیں۔