ایران میں زلزلہ‘ 21 افراد زخمی
تہران (نیٹ نیوز) مغربی ایران میں 5 اعشاریہ 1 کے زلزلے میں 21 افراد زخمی ہو گئے۔ ایران کے متاثرہ علاقے میں زلزلے کے 5 آفٹر شاکس محسوس کئے گئے جن کی شدت 2 اعشاریہ 7 سے 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے قصریں شیریں اور گلان غرب میں بھی محسوس کئے گئے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق 2 شدید زخمیوں کو کرمان شاہ کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔