صحت عامہ کے لئے چیف جسٹس کا ازخود نوٹس خوش آئند ہے: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن
لاہور (پ ر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے چند حلقوں کی جانب سے چیف جسٹس سپریم کورٹ کے میڈیکل ایجوکیشن اور نظام صحت بارے ازخود نوٹس کو متنازع بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ PMA کے مرکزی صدر پروفیسر اشرف نظامی، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد ، ڈاکٹر طلحہ شیروانی، پنجاب کے صدر ڈاکٹر اظہار چوہدری اور دیگر عہدیداران نے عالمی سطح اور خطے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی میں سستی، میڈیکل ایجوکیشن اور تعلیم کا کاروبار کی شکل اختیار کرنا ارباب اختیار کی عدم توجہی اور ناکامی کا منہ بولتا ثوبت ہے ا ن خیالات کو درست سمت میں چلانے کے لئے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کا نوٹس لیا اور اسے منتطقی انجام تک پہنچانے کا عزم احسن قدم ہے۔