• news

داروغہ والا سے تاجر 2کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا ‘مقدمہ درج

لاہور(نامہ نگار) باغبانپورہ کے علاقہ سے تاجر کو 2کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کرلیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ داروغہ والا، دھوبی گھاٹ، عثمان پارک کا رہائشی 3 بچوں کا باپ 42 سالہ تاجر فرحان رشید 2 روز قبل باہر گیا اور غائب ہوگیا اس کا موبائل فون بھی بند ملا۔ گزشتہ روز فرحان رشید کے گھر والوں کو موبائل فون پر ایک پٹھان کی کال آئی کہ اگر فرحان رشید کو زندہ چاہتے ہو تو اس کی رہائی کے عوض دو کروڑ روپے تاوان ادا کرو، گھر والوں کے پاس موبائل فون کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے لواحقین نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ مغوی فرحان رشید کو بازیاب کرایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن