اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 1.20 روپے مہنگا، 113.50 روپے کا ہوگیا
لاہور (کامرس رپورٹر) اوپن کرنسی مارکیٹ میں گزشتہ روز روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں مزید 1.20 روپے اضافہ ہوگیا ہے جس سے امریکی ڈالر کی قیمت مزید 111.90 روپے سے بڑھ کر 113.50 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ امریکی ڈالر کی انٹربنک قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور اسکا ریٹ 110.56 روپے ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈالر کی قیمت کا تعین مارکیٹ فورسز مقرریں اس لئے ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کیلئے مداخلت نہیں کی جا رہی ہے۔